نئی دہلی،28جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک عدالت نے انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی ) گھوٹالے سے منسلک منی لانڈرنگ کے معاملے میں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد، ان کی بیوی رابڑی دیوی اور بیٹے تیجسوی یادو کو پیر کو ضمانت دے دی۔خصوصی جج ارون بھاردواج نے ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ملزمان کو ضمانت دی۔عدالت نے 19 جنوری کو ان تینوں کو ملی عبوری ضمانت کی مدت کو بڑھا دیا تھا جو پیر کو ختم ہو رہی تھی۔یہ معاملہ آئی آر سی ٹی سی کے دو ہوٹلوں کو چلانے کا معاہدہ ایک نجی کمپنی کو دینے میں ہوئی مبینہ بے ضابطگیوں سے منسلک ہے۔عدالت نے اس سے پہلے سی بی آئی کی طرف سے دائر آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ معاملے میں انہیں ضمانت دے دی تھی۔مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف 2004 سے 2014 کے درمیان دائر چارج شیٹ کے مطابق ایک سازش رچی گئی تھی جس کے تحت پوری اور رانچی واقع بھارتی ریلوے کے بی این آر ہوٹلوں کو پہلے آئی آر سی ٹی سی کو منتقل کیا گیا اور بعد میں ان کی کارروائیوں، انتظام اور دیکھ بھال کے لئے انہیں پٹنہ کے سجاتا ہوٹلس پرائیویٹ لمیٹڈ کو لیز پر دے دیا گیا۔الزام لگائے گئے کہ ٹینڈر عمل میں گڑبڑیاں ہوئیں اور ذاتی پارٹی سجاتا ہوٹلس کی مدد کرنے کے لئے شرطوں میں ردوبدل کیا گیا۔سی بی آئی کے کیس کی بنیاد پر نافذ کرنے والے ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پرساد، دیوی، یادو اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا ایک مقدمہ درج کیا۔چارج شیٹ میں نامزد کئے گئے دوسرے لوگوں میں آئی آر سی ٹی سی کے گروپ جنرل منیجر وی کے استھانہ اور آر کے گوئل اور سجاتا ہوٹلں کے ڈائریکٹر اور چانکیہ ہوٹل کے مالک وجے کروچر اور ونے کوچرر شامل ہیں۔